ہاشمی روحانی مرکز فاؤنڈیشن کا مختصر تعارف

استاذ العاملین محسن ملّت حضرت مولانا حسن الہاشمی صاحب رحمہ اللہ کا قائم کردہ یہ ادارہ گزشتہ چالیس سالوں سے دکھی اور ٹرپتی انسانیت کو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ توفیق سے راحتیں تقسیم کر رہا ہے۔ ہند اور بیرون ہند کے لاکھوں دکھی لوگ اس ادارہ کی زرین خدمات سے استفادہ کر چکے ہیں، بدھ کے دن خدمت خلق کا عام سلسلہ جاری ہے، جس سے عوام و خواص بڑے پیمانے پر مستفیض ہو رہے ہیں۔
روحانی امراض میں سحر،جنات،نظر بد،کرنی کرتوت کا شکار، نحوست اور گردش ایام سے متاثر لوگ کثیر تعداد میں ادارہ سے استفادہ کرکے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جسمانی امراض میں ٹی بی بواسیر ذیابطیس،کینسر اور ایڈس جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا لوگ اس ادارہ کی روحانی خدمات سے فائدہ اٹھا کر ایک نئ زندگی حاصل کر چکے ہیں۔
ہاشمی روحانی مرکز اسلامی عقائد کے تحفظ کے ساتھ کلام الٰہی، اسماء حسنی، اور اکابرین کے معتبر فارمولوں کے ذریعہ علاج کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لوگ شفایاب ہوتے ہیں۔ اس عظیم الشان ادارہ سے وابستہ استاذ العاملین محسن ملت مولانا حسن الہاشمی صاحب رحمہ اللہ علیہ کے شاگرد ہند اور بیرون ہند میں اپنی روحانی خدمتوں کی بنا پر بلا تفریق مذہب و ملت اللہ تعالیٰ کے بندوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ہاشمی روبی مرکز روحانی عملیات سیکھنے والوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے جو اس دور کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
ہاشمی روحانی مرکز ایک روحانی تحریک ہے، ایک روحانی انسٹی ٹیوٹ ہے، ایک روحانی پناہ گاہ ہے، یہ بزرگوں کی ایک دعا ہے، یہ حقوق للہ کے ساتھ حقوق العباد کی اہمیت کو واضح کرتا ہے اور یہ بندوں کو خدا سے ملنے کے گر بتاتا ہے، اس ادارے کو ہزاروں علماء اور اکابرین کی سرپرستی کا شرف حاصل ہے۔ یہ ادارہ اپنی عظیم الشان خدمات کی وجہ سے دیوبند کی تاریخ کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکا ہے۔

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping